گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے مختلف میڈیا کے ڈائریکٹرز و دیگر کی ملاقات ،قومی امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے مختلف میڈیا اداروں کے ڈائریکٹرز و دیگر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورصحافت کے فروغ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

کراچی۔ 10 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے مختلف میڈیا اداروں کے ڈائریکٹرز و دیگر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورصحافت کے فروغ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی جانب سے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی گئی۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی عوامی آگاہی، قومی شعور اور یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،میڈیا ریاست اور عوام کے درمیان موثر رابطے اور اعتماد کے قیام کا مضبوط ذریعہ ہے۔گورنر سندھ نے صحافتی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ملاقات میںڈائریکٹر سید تراب شاہ، ڈائریکٹر مدثر عالم، زاہد کرانی اور سکینہ ظفر شامل تھیں۔

مزید خبریں