وزارت مذہبی امور کی بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند افراد کو اپنے ناموں کے اندراج کے لئے وزارت سے رجوع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند افراد کو اپنے ناموں کے اندراج کے لئے وزارت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس 2دسمبر 2017کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ترجمان نے شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواست کی …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند افراد کو اپنے ناموں کے اندراج کے لئے وزارت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس 2دسمبر 2017کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ترجمان نے شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے نام، پتے، ٹیلی فون نمبرز جتنی جلدی ممکن ہوسکیں۔ وزارت کے پاس اندراج کروالیں۔اس موقع پرسیرت النبیﷺ پر لکھی گئی غیر معمولی کتب کے مصنفین کو انعامات دیئے جائیں گے۔ کانفرنس میں اعلیٰ سیاسی قائدین،ملک اور بیرون ملک سے آئے علماءکرام مشائخ عظام اور مذہبی اکابرین شرکت کریں گے۔

Leave a Reply