چینی سفیر نے کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس کے غیر ماحول دوست ہونے سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر ژاو لی جیان نے کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس کے غیر ماحول دوست ہونے سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے کے تحت نصب کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔جمعہ کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر ژاو لی جیان نے کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس کے غیر ماحول دوست ہونے سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے کے تحت نصب کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔جمعہ کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے اس سلسلے میں تمام افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ چین کی تمام ٹیکنالوجی ماحول دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ،امریکہ،بھارت اور یورپی ممالک بھی بجلی پیدا کرنے کیلئے کوئلہ استعمال کر رہے ہیں،اگر اس کے کوئی منفی اثرات ہوتے تو یہ ممالک اسے ہرگز استعمال نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہو جاتے ہیںجبکہ ہائیڈل،ونڈ یا دیگر زرائع سے منصوبوں کیلئے طویل عرصہ درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اب تک پانچ پاور پلانٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ایک دوسرے پلانٹ کے پہلے فیز سے رواں ماہ کے دوران بجلی کی پیداوار شروع ہوگی۔چینی سفیر نے امید ظاہر کیا کہ پاکستان میں جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے،ہم پاکستان کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

Leave a Reply