برگن ناروے ۔ 03 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے علمبردار امروز پرویز اور پروینا آہنگرکو پانچ نومبر کو ناروے کے شہر برگن میں ٹورولف رافٹو میموریل پرائز سے نوازا جائے گا ۔ یہ ایوارڈ دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتاہے۔ گزشتہ ماہ ٹورولف رفٹو ایوارڈ کمیٹی نے ایوارڈ کا اعلان …
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے علمبردار امروز پرویز اور پروینا آہنگرکو پانچ نومبر کو ٹورولف رافٹو میموریل پرائز دیاجائے گا
مزید خبریں
برگن ناروے ۔ 03 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے علمبردار امروز پرویز اور پروینا آہنگرکو پانچ نومبر کو ناروے کے شہر برگن میں ٹورولف رافٹو میموریل پرائز سے نوازا جائے گا ۔ یہ ایوارڈ دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتاہے۔ گزشتہ ماہ ٹورولف رفٹو ایوارڈ کمیٹی نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروینا آہنگر اور امروز پرویز برسوں سے تشدد، عسکریت پسندی اور کشیدگی کے خلاف سرگرم ہیں۔ پروینا آہنگر کشمیر کی آئرن لیڈی کے طور پر شناخت کی جاتی ہیں۔ وہ کئی سالوں سے گمشدہ نوجوانوں کو تلاش کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ بھارتی قید میں ہیں یاپھر انہیں حراست کے دوران گم کردیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق 90 کی دہائی سے آٹھ سے دس ہزار نوجوان لاپتہ ہیں۔ ان کے ساتھ یہ ایوارڈ وکالت کے پیشے سے وابستہ اور انسانی حقوق کے علمبردار پرویز امروز کو دیا گیا۔ پرویزامروز جے کے سی سی ایس کے بانی ہیں ،جو انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔ ایوارڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وکیل پرویز امروز نے قانونی طور پر حقوق انسانی اور مساوی حقوق کے لیے قابل قدر جد و جہد کی ہے۔ یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے ممتاز ناریجن علمبردار پروفیسر ٹورولف رفٹو کی یاد میں دیا جاتاہے۔ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والی کئی ایک شخصیات کو بعد میں نوبل پرائز بھی عطا کیا گیا۔








