لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری، تین ملزمان گرفتار

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت ناردرن سرکل، شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں،تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور۔10جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت ناردرن سرکل، شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں،تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایس ای ناردرن سرکل محمد مزمل کی نگرانی میں ٹیموں نے مشترکہ چیکنگ کی۔نظام پورہ میں سچیاری فارمیسی ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پائی گئی، جہاں سے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیا گیا اور ملزم عرفان احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

صوفی سوپ بازار میں تین منزلہ مکان بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ موقع پر غیر قانونی سپلائی منقطع کر کے ملزم کو گرفتار کرکیمقدمہ درج کر دیا گیا۔فیصل پارک سب ڈویژن میں نیو پنجاب بیکری ڈائریکٹ کنڈے کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پائی گئی۔ کارروائی کے دوران صارف خرم شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔