ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے ایک کارروائی میں مانسہرہ کے بانڈہ لال خان کی رہائشی مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمہ شہناز زوجہ محمد سجاد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ایبٹ آباد کی کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمہ گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے ایک کارروائی میں مانسہرہ کے بانڈہ لال خان کی رہائشی مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمہ شہناز زوجہ محمد سجاد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف 6 مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیائی ہے۔ ملزمہ کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش انسپکٹر سعادت خان کر رہے ہیں۔ بقیہ نامزد/مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔








