وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مری ایکسپریس وے پر المناک ٹریفک حادثہ میں 10 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں 10 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کیا ہے ۔بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت …

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں 10 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کیا ہے ۔بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و صبر عطا فرمائے۔

انہوں نےحادثہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ہمارے وطن کو ایسے دردناک سانحات سے محفوظ رکھے۔

مزید خبریں