ہری پور،یونیورسٹی آف ہری پور میں سپرنٹنڈنٹ نیاز محمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

یونیورسٹی آف ہری پور میں سپرنٹنڈنٹ نیاز محمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر عابد فرید تھے جبکہ یونیورسٹی کے افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی

ہری پور۔ 10 جون (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور میں سپرنٹنڈنٹ نیاز محمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر عابد فرید تھے جبکہ یونیورسٹی کے افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر عابد فرید نے نیاز محمد کی طویل اور شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ادارے کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ محنت،دیانت داری اور فرض شناسی پر مبنی ان کا سروس ریکارڈ دیگر ملازمین کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔

تقریب کے دوران انہیں یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ آف اپریسی ایشن بھی پیش کی گئی۔رجسٹرار ریاض محمد اور دیگر مقررین نے بھی نیاز محمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں احتساب،معیاری تعلیم،جدید تحقیق اور بہترین امتحانی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔