وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک، فشریز و کواپریٹو سوسائٹیز خورشید خان خٹک نے کہا ہے کہ غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری، دیانت اور ٹیم ورک کے ساتھ مل کر محکمہ میں شفافیت لائیں گے
مغریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،خورشید خان خٹک

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک، فشریز و کواپریٹو سوسائٹیز خورشید خان خٹک نے کہا ہے کہ غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری، دیانت اور ٹیم ورک کے ساتھ مل کر محکمہ میں شفافیت لائیں گے، میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بدعنوانی کے خاتمے کے بعد محکمہ کو ڈیجیٹائزیشن کی جانب لے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک ریسرچ اور توسیع ونگ میں ایک تعارفی اجلاس کے دوران حکام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع اصل خان، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نیاز محمد خان، ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر اعجاز خان، ڈائریکٹر لائیو سٹاک حبیب اللہ خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔معاون خصوصی نے محکمہ لائیو سٹاک کے مختلف لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا اور وہاں انہیں محکمہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں صوبہ بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، محکمہ کے ویٹرنری ہسپتال، موبائل ویٹرنری یونٹس، سول ویٹرنری ہسپتال، جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام، ٹیسٹنگ اور ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز، آن لائن حاضری، ڈیجیٹل لائیو سٹاک مانیٹرنگ سروسز، لائیو سٹاک ایکٹ، سوات یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، ضم اضلاع میں جاری سکیمیں، محکمانہ بجٹ اور مختلف منصوبوں کی تفصیلات شامل تھیں۔خورشید خان خٹک نے کہا کہ ہر قسم کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر ان کی مشاورت سے ہوگی اور محکمہ کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ صوبہ بھر بشمول ضم اضلاع کے لائیو سٹاک دفاتر کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک ریسرچ کے حوالے سے عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات فراہم کرنا بھی ضروری ہے اور محکمہ کی بہتری اور اصلاحات کے لیے وہ ہمہ وقت موجود رہیں گے اور تمام چیلنجز کو ٹیم ورک کے ساتھ حل کریں گے۔








