گورنر فیصل کریم کنڈی کامظفرآباد میں پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
گورنر فیصل کریم کنڈی کامظفرآباد میں پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےمظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے تعزیتی بیان میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس سانحہ پر غمزدہ ہے ،
وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں،شہدا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گورنر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔








