اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی لڑے جاتے ہیں،مسلم لیگ کے ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت سب کے سامنے عیاں ہے ، نواز شریف نے اپنے مختصر دور میں ملک کی معاشی کایا پلٹ دی ، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اب دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بجلی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی لڑے جاتے ہیں،مسلم لیگ کے ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت سب کے سامنے عیاں ہے ، نواز شریف نے اپنے مختصر دور میں ملک کی معاشی کایا پلٹ دی ، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اب دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہے۔ترقیاتی منصوبے اور سی پیک کی تکمیل کے بعد مخالفین دیکھتے رہ جائیں گے ،مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی تقسیم نہیں ،اختلاف رائے صحت مند رویہ اور بہتر فیصلوں تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، پانامہ فیصلے کے بعد پارٹی کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے مایوس ہیں، پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے ، ووٹ کا تقدس الیکشن وعدوں کی تکمیل ہے جس پر تندہی سے عمل کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن اداروں کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ نہیں ،یہ پراپگنڈہ کرنےوالوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،تمام قومی ادار ے محترم ہیںان کی تائید اور حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پنڈوریاں میں منہاس ٹاﺅن اور شریف ٹاﺅن میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔








