خواجہ آصف کا دینا واڈیا کی وفات پر ان کے بیٹے نسلی واڈیا سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی بیٹی محترمہ دینا واڈیا کی وفات پر ان کے بیٹے نسلی واڈیا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہے کیونکہ ہم ان کے دکھ کو محسوس کر سکتے ہیں اور اس غم میں ان کے …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی بیٹی محترمہ دینا واڈیا کی وفات پر ان کے بیٹے نسلی واڈیا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہے کیونکہ ہم ان کے دکھ کو محسوس کر سکتے ہیں اور اس غم میں ان کے برابر کے شریک ہیں۔ جمعہ کو نسلی واڈیا کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محترمہ دینا واڈیا کو بابائے قوم قائداعظم کی بیٹی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا احترام کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ دینا واڈیا ہمیں قائداعظم کی یاد دلاتی تھیں جو ایک ایسی مضبوط سیاسی شخصیت اور بابائے قوم کی بیٹی تھیں جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کی تخلیق کی جدوجہد میں گزار دی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ دینا واڈیا کے پاکستان کے آخری دورے اور قائداعظم کے مزار پر حاضری کے واقعات بڑے یادگار رہے۔ وزیر خارجہ نے محترمہ دینا واڈیا کے ابدی سکون اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔

Leave a Reply