پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی عدم توازن کو ختم کرنا اولین ذمہ داری ہے‘ محمد نفیس زکریا

فیصل آباد۔3 نومبر(اے پی پی )ملائیشیا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی عدم توازن کو ختم کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے تاہم اس سلسلہ میں انھیں پاکستانی بزنس کمیونٹی کا تعاون درکارہوگا۔ وہ گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں مقامی تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کر …

فیصل آباد۔3 نومبر(اے پی پی )ملائیشیا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی عدم توازن کو ختم کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے تاہم اس سلسلہ میں انھیں پاکستانی بزنس کمیونٹی کا تعاون درکارہوگا۔ وہ گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں مقامی تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا 30 ملین آبادی کا بہت چھوٹا ملک ہے مگر وہاں سالانہ 20 ملین سیاح آتے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان وہاں ٹیکسٹائل کے علاوہ ہر قسم کے فاضل پیداوار برآمد کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملائیشیا اور پاکستان کے تاجروں میں باہمی روابط کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرینگے جبکہ وہاں پاکستانی مصنوعات کی مستقل بنیادوں پر نمائش کیلئے ڈسپلے سنٹر اور کلچرل سنٹر بھی قائم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

Leave a Reply