فنانس ڈویژن نے میڈیا میں ”اے ٹکنگ اکنامک بم“ کے عنوان سے شائع ہونے والے مضمون میں پیش کردہ دلائل کو مسترد کردیا

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) فنانس ڈویژن کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں 30 اکتوبر کو ”اے ٹکنگ اکنامک بم“ کے عنوان سے شائع ہونے والے مضمون میں پیش کردہ دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنف کی جانب سے اعداد و شمار میں ردوبدل کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ جمعہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) فنانس ڈویژن کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں 30 اکتوبر کو ”اے ٹکنگ اکنامک بم“ کے عنوان سے شائع ہونے والے مضمون میں پیش کردہ دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنف کی جانب سے اعداد و شمار میں ردوبدل کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ جمعہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور اس کی جانب سے اقتصادی نمو، محصولات، اخراجات، بجٹ خسارہ، قرضے اور ترقیاتی شراکت داروں و دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ بیرونی کھاتوں سے متعلق اعداد و شمار کو کافی عرصے سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ تمام ڈیٹا متعلقہ ویب سائٹس پر باقاعدگی کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے مالیاتی خسارے کے حوالے سے کہا کہ ملکی معیشت کے مالیاتی شعبہ نے اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافے کے حوالے سے نمایاں بہتری دکھائی ہے جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی جب مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 8.2 فیصد تھا جسے کم کر کے 2016-17ءمیں 5.8 فیصد تک لایا گیا اور رواں مالی سال 2017-18ءکے لئے اس کا ہدف جی ڈی پی کا 4.1 فیصد رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply