کان کنی کے دوران پیش آنے والےحادثات میں جاں بحق مزدورں کے ورثا ءکو صوبوں اور متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ، میاں خان بگٹی

قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کان کنی کے دوران پیش آنے والےحادثات میں جاں بحق مزدورں کے ورثاء کو صوبوں کی طرف سے معاوضہ دیاجاتا ہے جبکہ متعلقہ کمپنیاں بھی انہیں معاوضہ دیتی ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثمینہ خالد گھرکی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم میاں خان بگٹی نے بتایا کہ

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کان کنی کے دوران پیش آنے والےحادثات میں جاں بحق مزدورں کے ورثاء کو صوبوں کی طرف سے معاوضہ دیاجاتا ہے جبکہ متعلقہ کمپنیاں بھی انہیں معاوضہ دیتی ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثمینہ خالد گھرکی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم میاں خان بگٹی نے بتایا کہ سال 2023 میں پنجاب میں محنت کش کان کنوں کے حادثات کے 21 واقعات ہوئے،22 اموات ہوئیں،فوت شدگان کو 8 لاکھ روپے اور کمپنی نے پانچ لاکھ روپےدیئے۔

کے پی حکومت 15 لاکھ روپے فوت شدگان کو دیتی ہے۔بلوچستان نے 2025 میں 27 لاکھ روپے معاوضہ دیا۔سندھ سے تفصیل موصول نہیں ہوئی۔انیقہ مہدی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حادثات قدرت کی جانب سے ہوتے ہیں،یہ روکے نہیں جاسکتےتاہم اس میں جان کی بازی ہارنے والوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔