وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں 2 روزہ نالج شیئرنگ گول میز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلد آبادی پر قومی پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آبادی کے مسائل کے حوالہ سے مستقبل میں درپیش چیلنجوں اور منصوبہ بندی پر غور کیا جائے گا‘ کانفرنس میں پارلیمنٹ کا کلیدی کردار ہو گا اور تمام فریقین کی مشاورت سے اس کے ایجنڈے …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلد آبادی پر قومی پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آبادی کے مسائل کے حوالہ سے مستقبل میں درپیش چیلنجوں اور منصوبہ بندی پر غور کیا جائے گا‘ کانفرنس میں پارلیمنٹ کا کلیدی کردار ہو گا اور تمام فریقین کی مشاورت سے اس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی‘ یہ آبادی پر پہلی قومی پارلیمانی کانفرنس ہوگی‘ نیشنل پارلیمانی پاپولیشن کانفرنس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں 2 روزہ نالج شیئرنگ گول میز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ وہ ایس ڈی جیز پر پارلیمانی ٹاسک فورس کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پارلیمنٹ کا کلیدی کردار ہو گا اور تمام فریقین کی مشاورت سے اس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے براہ راست اثرات زندگی کے تمام شعبوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے تمام اہداف پر پڑتا ہے، اہمیت کے حامل معاملات پر سنجیدگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز کے تمام اہم مسائل پر ایسے ہی قومی مکالمہ کی ضرورت ہے۔ اس مجوزہ کانفرنس میں چاروں صوبے اور ایس ڈی جیز پر قائم تمام ٹاسک فورسز اہم کردار ادا کریں گی۔ اس کانفرنس کے خصوصی سیشنز صوبوں اور دیگر وفاقی یونٹس کیلئے بھی ہوں گے، صوبے کانفرنس کے حوالہ سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایجنڈا تیار کرنے میں آزاد ہوں گے۔ کانفرنس میں آبادی سے متعلق تمام پہلوﺅں پر سیر حاصل بات چیت اور مشاورت کے بعد سفارشات مرتب کرکے متعلقہ اداروں کو بھجوائی جائیں گی۔

Leave a Reply