ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ 2026 کے والی بال ایونٹ کا فائنل میچ پشاور میں کھیلا گیا،
خیبرپختونخوا نے نیشنل جونیئر والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ 2026 کے والی بال ایونٹ کا فائنل میچ پشاور میں کھیلا گیا، جس میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔تر جمان محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مطابق پنجاب کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، جس میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کامیاب اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ملک کا روشن مستقبل ہیں اور حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔تقریب میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام، منتظمین اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔








