ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ضلع انتظامیہ کے ساتھ منسلک زیرِ تربیت ڈی ایس پیز (DSPs Under Training) کا ایک اہم تعارفی و تربیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں افسران کو ضلعی انتظامیہ کے مختلف شعبہ جات، ذمہ داریوں اور فیلڈ امور سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی
ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت اہم تعارفی و تربیتی اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ضلع انتظامیہ کے ساتھ منسلک زیرِ تربیت ڈی ایس پیز (DSPs Under Training) کا ایک اہم تعارفی و تربیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں افسران کو ضلعی انتظامیہ کے مختلف شعبہ جات، ذمہ داریوں اور فیلڈ امور سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زیرِ تربیت افسران کو ضلعی انتظامیہ کے ڈھانچے، ریونیو امور، امن و امان کی صورتحال، عوامی شکایات کے بروقت ازالے، پرائس کنٹرول میکانزم، انسدادِ تجاوزات مہمات، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور قدرتی آفات و ہنگامی حالات میں ضلعی انتظامیہ کے کردار پر جامع بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی، مؤثر طرزِ حکمرانی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے پولیس اور سول انتظامیہ کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔








