ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد کے احکامات پر ایس پی انویسٹی گیشن زاہد عالم نے تھانہ لکڑے اور تھانہ امبار کا اچانک دورہ کیا۔ تر جمان مہمند پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل امبار ایاز خان، ایس ایچ او تھانہ امبار نعیم خان، ایڈیشنل ایس ایچ امبار روستم خان، اور OII مراد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
ایس پی انویسٹی گیشن مہمند کا تھانہ لکڑے اور تھانہ امبار کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد کے احکامات پر ایس پی انویسٹی گیشن زاہد عالم نے تھانہ لکڑے اور تھانہ امبار کا اچانک دورہ کیا۔ تر جمان مہمند پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل امبار ایاز خان، ایس ایچ او تھانہ امبار نعیم خان، ایڈیشنل ایس ایچ امبار روستم خان، اور OII مراد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن زاہد عالم نے تھانہ جات کے روزنامچہ، مختلف رجسٹرز، تھانہ ریکارڈ، ایچ آر ایم ایس، کوت، مال خانہ، سرکاری اسلحہ و ایمونیشن، رہائشی بارکس، تھانہ عمارت، سی سی ٹی وی کیمروں اور مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ریکارڈ کی درست تکمیل، سرکاری املاک کی حفاظت، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے تھانہ جات کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، ریکارڈ کو ہر وقت اپ ٹو ڈیٹ رکھنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس پی انویسٹیگیشن زاہد عالم نے ہدایات جاری کیں کہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔








