وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔








