گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے MIـ17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنربلوچستان کامظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پرافسوس کا اظہار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے MIـ17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے سپوتوں کی بہادری اور حب الوطنی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ بحیثیت قوم ہم ان قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگ مناتے ہیں اور ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے سوگوار خاندانوں سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو اس مشکل گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین








