گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کے امام بی بی کیمپس کل جمعرات کو ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
جی سی ڈبلیو یو ایس کے امام بی بی کیمپس میں معلوماتی سیمینار کا انعقاد (کل) کیا جائے گا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کے امام بی بی کیمپس کل جمعرات کو ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کے امام بی بی کیمپس میں 11 جون جمعرات کو دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک شعبہ حیوانات میں ” گرین سنتھیسس آف نینو پارٹیکلز اور سیالکوٹ زرعی زمینوں میں منتخب حشرات کے موثر انتظام پر ان کے اثرات برائے پائیدار زرعی ماحولیاتی نظام ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ سیمینار میں بتایا جائے گا کہ گرین نینو ٹیکنالوجی کس طرح پائیدار زراعت ،بہتر فصلی پیداوار اور ماحول دوست انسداد حشرات حکمت عملیوں کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے۔








