الیکشن کمیشن کو انتخابی رولز2017ءکے مسودے پر 5 اعتراضات موصول کسی بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی اعتراض یا تجویز نہیں ملی

اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن کو انتخابی رولز2017ءکے مسودے پر مقررہ تاریخ تک صرف 5 اعتراضات موصول ہوئے اور کسی بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی اعتراض یا تجویز نہیں دی گئی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ادارے نے انتخابی رولز 2017ءکا مسودہ 12اکتوبر کو اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا تھا اور سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور عوام سے اس پر26 اکتوبر …

اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن کو انتخابی رولز2017ءکے مسودے پر مقررہ تاریخ تک صرف 5 اعتراضات موصول ہوئے اور کسی بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی اعتراض یا تجویز نہیں دی گئی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ادارے نے انتخابی رولز 2017ءکا مسودہ 12اکتوبر کو اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا تھا اور سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی اور عوام سے اس پر26 اکتوبر تک تجاویز یا اعتراضات مانگے تھے تاہم اس دوران ایک غیر معروف سیاسی جماعت کی جانب سے انتخابی ایکٹ 2017ءکے تحت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن فیس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس کے لئے 2لاکھ روپے فیس زیادہ ہے تاہم یہ اعتراض الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

Leave a Reply