آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اب غیر متعلق ہو چکا ہے ،عوامی مسائل سے متعلق بیشتر مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں، انجم عقیل خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اب غیر متعلق ہو چکا ہے کیونکہ عوامی مسائل سے متعلق بیشتر مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے زیادہ تر مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی …

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اب غیر متعلق ہو چکا ہے کیونکہ عوامی مسائل سے متعلق بیشتر مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے زیادہ تر مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی مطالبات کی تکمیل کے لیے آئینی ترامیم اور پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہے، جس کے لیے دو تہائی اکثریت ضروری ہوتی ہے۔

ایم این اے انجم عقیل خان نے کہا کہ اگر احتجاج کرنے والے اپنے باقی مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں تو انہیں انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں آنا چاہیے اور جمہوری و آئینی طریقہ کار کے تحت اپنے مقاصد حاصل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر احتجاج سے متعلق سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بعض عناصر پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید تبدیلیوں کے خواہاں افراد کو آئینی اور پارلیمانی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔