پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا ہے، جسے ادارے نے خود تیار کیا ہے۔
پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر اے آئی چیٹ بوٹ کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا ہے، جسے ادارے نے خود تیار کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد صارفین کو ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانا اور ریگولیٹری معلومات تک رسائی کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔بدھ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق یہ چیٹ بوٹ چوبیس گھنٹے (24/7) فعال رہے گا اور صارفین کے ٹیلی کام خدمات سے متعلق سوالات، شکایات کے اندراج، سم رجسٹریشن، ڈیوائس رجسٹریشن اور پی ٹی اے سے متعلق دیگر امور پر فوری اور بروقت رہنمائی فراہم کرے گا۔مزید برآں، یہ نظام صارفین کو پی ٹی اے کی متعلقہ سرکاری خدمات اور خودکار پلیٹ فارمز کی جانب بھی رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ وہ کم وقت میں درست معلومات اور سہولت حاصل کر سکیں۔یہ اقدام پی ٹی اے کے ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔







