کراچی،سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے ایوب گوٹھ کے قریب کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمدکرلی

کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):کراچی پولیس نے ایوب گوٹھ کے قریب کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمدکرلی۔جمعرات کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت فیروز اور عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔