سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ

سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان عالمی منظرنامے میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ،ایران، امریکا جنگ بندی اورخطے کے دیگراہم معاملات میں فعال کردارکےباعث پاکستان معتبر طاقت کےطورپرابھررہاہے،پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی ۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صرف دو سال پہلے تک بھی امریکا اورایران کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناقابلِ تصورتھا۔آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں پاکستان کی ساکھ مضبوط اورسفارتی حیثیت موثر بنائی،سید عاصم منیرٹرمپ سےروابط اورایران ثالثی سمیت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے مرکزی کردار بن کرابھرے۔

امریکی جریدہ کے مطابق سید عاصم منیرنے خود کو طاقت کے مرکز کے طور پرمنوایا، ٹرمپ نے انہیں ’’میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل‘‘ قراردیا،پاکستانی قیادت نے پاک بھارت جنگ بندی میں پیشرفت کا کریڈٹ ٹرمپ کو دے کرسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا،ایران امریکا جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ اوردیگر عالمی رہنماوں سے رابطوں پرمشتمل سفارتی مہم کی قیادت کی،پاکستان نے ایران، امریکا، چین اورخطے کی بڑی طاقتوں کے درمیان اپنی جغرافیائی حکمت عملی کی صلاحیت کو نمایاں کیا ہے۔ماہرین کی رائے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فیصلہ سازی واضح وژن اور مضبوط سمت پر مبنی ہے جس نے ریاستی ترجیحات کو زیادہ مربوط اور موثر بنایا ہے ۔ عسکری قیادت کی اسی منظم حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کا کردار زیادہ مستحکم ہوا ہے۔