قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی طرف سے سٹاف سے بدتمیزی،ایوان کی کارروائی میں بار بارخلل ڈالنے پران کی ممبرشپ بجٹ اجلاس کے دوران معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی۔
قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی ممبرشپ بجٹ اجلاس کے دوران معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی طرف سے سٹاف سے بدتمیزی،ایوان کی کارروائی میں بار بارخلل ڈالنے پران کی ممبرشپ بجٹ اجلاس کے دوران معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں دوسری بار کورم کی نشاندہی کرنے کے بعد ممبران نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔سپیکر نے کہا کہ پارلیمان کی روایات ختم کردی ہیں،ممبران تیاری کرکے آتے ہیں۔یہ یہاں بار بار خلل ڈالتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں بجٹ پر40 گھنٹے بحث ہوگی۔جس جماعت کا ممبر کورم کی نشاندہی کرے گا اس کا وقت کاٹ لیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ان کے بیٹے نے بلیو پاسپورٹ بنوا کر اٹلی جاکر سیاسی پناہ لی اور پاکستان کا پاسپورٹ سرینڈر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم این اے مراعات کا غلط استعمال کیا گیا،اس کا نوٹس لیں۔یہ پاکستان کی بدنامی نہیں ممبران کی بدنامی کا باعث بنا۔سپیکر نے کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کےسٹاف پر ہاتھ اٹھایا،میں نے معذرت کی۔اس کی وجہ سے سب ممبران کی بدنامی ہوئی ہے۔فرح ناز اکبر نے تحریک پیش کی کہ انہوں نے کئی مواقع پر سٹاف اور دیگر سے غلط رویہ استعمال کیا۔ان کے خلاف رولز کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کے ممبر شپ رواں سیشن کے لئے معطل کی جائے۔سپیکر نے کہا کہ میرے سٹاف پر تین بار حملہ کیا،سرینا پر کھڑے سپاہی سے بدتمیزی کی،یہ ایم این اے ہونے کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔







