وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے درخواست گزار ارکو بجلی کے بل پر 25 ہزار کا ریلیف دلوا دیا ۔ درخواست گزار ارحماس احمد نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا جس کی درستگی کے لیے وہ کیسکو آفس گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی
وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے درخواست گزار ارکو بجلی کے بل پر 25 ہزار کا ریلیف دلوا دیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 جون (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے درخواست گزار ارکو بجلی کے بل پر 25 ہزار کا ریلیف دلوا دیا ۔ درخواست گزار ارحماس احمد نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا جس کی درستگی کے لیے وہ کیسکو آفس گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،جس کے بعد انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمہ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے متعلقہ محکمہ کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔ سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد کی جائے۔ احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 25 ہزار کا ریلیف فراہم ہوا۔ اس اقدام پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔







