وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو کی
وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو کی گئی۔ جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی بحیثیت سابق پارلیمنٹرین ملک کے لیے گراں قدر سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے بھی گفتگو ہوئی ۔







