انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پولیس فورس کی فلاح و بہبود، معیارِ زندگی کی بلندی اور افسران و اہلکاروں کا مورال بلند کرنے کے لیے صوبائی سطح پر انتہائی اہم اور انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذ کی زیر قیادت فورس کی فلاح و بہبود اور مورال بلند کرنے کے لیے اقدامات جاری، شہدا پیکیج میں اضافہ

مزید خبریں
پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پولیس فورس کی فلاح و بہبود، معیارِ زندگی کی بلندی اور افسران و اہلکاروں کا مورال بلند کرنے کے لیے صوبائی سطح پر انتہائی اہم اور انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سنٹرل پولیس آ فس پشاور تر جمان کے مطابق فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کو محکمے کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جہاں ایک طرف شہدا پیکیج میں نمایاں اور تاریخی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مٹی کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے اہلخانہ کو مکمل مالیاتی تحفظ حاصل ہو، وہاں دوسری طرف آن ڈیوٹی پولیس افسران اور اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم سمیت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملک کے صفِ اول اور نامور تعلیمی و صحت کے اداروں کے ساتھ متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (MOUs) پر دستخط کیے گئے ہیں جن کے تحت پولیس ملازمین کے خاندانوں کو خصوصی رعائتی پیکیجز اور مفت سہولیات میسر آئیں گی۔ آئی جی کے نزدیک فورس کے اہلکاروں کی بروقت محکمانہ ترقی بھی فلاح و بہبود کا ایک انتہائی ناگزیر اور اہم حصہ ہے کیونکہ یہی وہ عمل ہے جو جوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور محکمے کے لیے مخلصانہ خدمات کا جذبہ پیدا کرتا ہے، اسی لیے صوبے بھر میں طویل عرصے سے التوا کا شکار ترقیوں کے عمل کو تیز ترین کر دیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تسلسل میں بہترین سروس ریکارڈ، بے داغ ماضی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل خیبر پختونخوا پولیس کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (IT) ونگ کے گریڈ 17 کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد سلیم گل اور عظمت اللہ خان کو باقاعدہ طور پر گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔یہ نئی ترقیاں نہ صرف خیبر پختونخوا پولیس کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ونگ کی مجموعی استعداد کار، تکنیکی صلاحیتوں اور آپریشنل کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ اس سے محکمہ پولیس میں جاری ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کے عمل کو بھی مزید تقویت ملے گی، جبکہ دیگر افسران کے لیے بھی یہ ایک بہترین ترغیب ثابت ہو گی کہ وہ مستقبل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ترقی پانے والے دونوں اعلیٰ افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اوامید ظاہر کی ہے کہ دونوں افسران نئے اور بڑے عہدوں کی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ محنت، دیانتداری، پیشہ ورانہ عزم اور مخلصانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دیں گے اور صوبے میں امن و امان کے قیام اور سمارٹ پولیسنگ کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔







