کمشنر سرگودہا ڈویژن نےڈی سی آفس بھکر میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔
ضلع بھکر میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کا قیامِ امن کے حوالہ سے مثالی کردار قابلِ تقلید ہے،کمشنر سرگودہا ڈویژن

مزید خبریں
بھکر۔ 11 جون (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن نےڈی سی آفس بھکر میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر آصف شہزاد، ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان،ضلعی افسران اورضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع بھکر میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کا قیامِ امن کے حوالہ سے مثالی کردار قابلِ تقلید ہےاور ان کے آپسی تعاون سے ضلع میں امن و امان کی مثالی فضا قائم ہے جسے آئندہ بھی یونہی برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ،پولیس، علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اراکین مشترکہ کاوشوں کو موثر انداز میں جاری رکھیں تاکہ ضلع میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔
کمشنر سرگودہا ڈویژن نے کہا کہ ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر جلوسوں کے راستوں اور اہم مقامات پر سبیلوں، ٹھنڈے پانی، سایہ دار جگہوں اور طبی امداد کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں جبکہ ریسکیو 1122،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں ہمہ وقت متحرک رہیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے ان۔اس موقع پر ممبران امن کمیٹی رانا آفتاب احمد، زبیر محمود مغل، قلب محمد علی شاہانی، سید قیصر عباس نقوی، مولانا محمد صفی اللہ، پیر عبدالحلیم،قاری عبدالشکور، سید کریم حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آر پی او آصف شہزاد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں گے اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔








