آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ریاست بھر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال عوام نےمسترد کردی ، امور زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں
آزادکشمیر بھر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال عوام نےمستردکردی ، امور زندگی معمول کے مطابق جاری

مزید خبریں
مظفر آباد ۔11جون (اے پی پی):آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ریاست بھر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال عوام نےمسترد کردی ، امور زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں امن وامان کی صورتحال خراب کرنےاورافواہیں پھیلانےوالےعناصرکےناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔مظفرآباد، میرپور،راولاکوٹ، دھیرکورٹ سمیت آزادکشمیرکے دیگراضلاع میں معمولات زندگی احسن انداز میں رواں دواں ہیں۔آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کےمطابق کھلے ہیں اور شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ٹریفک کی آمد ورفت فعال ہے اورتعلیمی سرگرمیاں بھی بدستور جاری ہیں۔آزادکشمیر کےعوام نے احتجاج کی کال مستردکرکےپرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔








