وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عیسن گاﺅں میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا

لاہور ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عیسن گاﺅں میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا‘ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2008ءسے لیکر اس حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا گیا‘ اس عرصہ کے دوران بہت سے ایم این اے اور ایم پی اے حلقہ کی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوئے …

لاہور ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عیسن گاﺅں میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا‘ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2008ءسے لیکر اس حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا گیا‘ اس عرصہ کے دوران بہت سے ایم این اے اور ایم پی اے حلقہ کی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے حلقہ کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس علاقہ میں سڑکوں کاجال بچھایا‘ بجلی کے نظام کو بہتر کیا‘ سیوریج کے کام میں بہتری سمیت دیگر عوامی فلاح کے کام کئے‘ انہوں نے کہا کہ مسائل امریکہ جیسے ممالک میں بھی ہوتے ہیں لیکن ان کا حل نکالنا ضروری ہے‘ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حل کرنے کو عبادت سمجھتی ہے۔

Leave a Reply