قومی اسمبلی نے پاکستان ٹیلی مواصلات (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی نے پاکستان ٹیلی مواصلات (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پاکستان ٹیلی مواصلات (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ایکٹ 1996 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔اس کی منظوری کے بعد الگ فہرست میں درج ترامیم پیش کی گئیں۔شزہ فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے رولز میں ترامیم سے سیلریز کا مسئلہ حل ہوگا،رائیٹ آف وے کا معاملہ بھی حل ہوگا۔ اپیلٹ ٹربیونل میں ریٹائرمنٹ کی عمر 64 سال تھی اس کو نکالا گیا۔سید نوید قمر نے کہا کہ بل کو سراہتے ہیں،آپٹیکل فائبر گزارنے پر تنازعات کے حل کے لئے متعلقہ حکومتوں کو شامل کرنے کی ترمیم ڈالی ہے۔وفاقی وزیر نے ان کی ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔شق وار منظوری کے بعد وفاقی وزیر نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔








