اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا بنیادی مرکز صحت بڈیانہ کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت نے بنیادی مرکز صحت بڈیانہ کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت نے بنیادی مرکز صحت بڈیانہ کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عملہ ڈیوٹی پر موجود پایا گیا جبکہ مرکز صحت میں صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش رہی۔ اس موقع پر آکسیجن سلنڈر فعال حالت میں موجود تھا اور مریضوں کے علاج معالجے کے لیے جراثیم سے پاک طبی کٹس بھی دستیاب پائی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز صحت کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی و دیگر انتظامی امور کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔