سیالکوٹ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے اہداف کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے معیاری زندگی کو بلند کرنے اور توانائی بحران پر قابو پانے سمیت تمام وعدے پور کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نارووال میں نادرا کے نئے قائم کردہ سنٹر میں جدید ون ونڈو آپریشن سہولت کے افتتاح کے بعد شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 04 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے اہداف کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے معیاری زندگی کو بلند کرنے اور توانائی بحران پر قابو پانے سمیت تمام وعدے پور کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نارووال نادرا کے نئے قائم کردہ سنٹر میں جدید ون ونڈو آپریشن سہولت کے افتتاح کے بعد شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نادرا ثقلین عباس، مقامی اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ وسیم اختر، رانا منان خان، نارووال ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین چوہدری احمد اقبال، ڈپٹی کمشنر نارووال علی عنان قمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءکے انتخابات میں ملک کی ترقی کے وعدے پر کامیابی حاصل کی اور دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمہ سمیت تمام اپنے وعدے پورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں دہشتگردی اور امن وامان کی تباہ کن صورتحال کے باعث پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا جارہا تھا جبکہ 20 بیس گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ تھی جس کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں بند ہو کر رہ گئی تھیں۔








