بٹگرام،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر پارک کا معائنہ،کام تیز اور معیاری بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ انجینئرز کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر پارک کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

بٹگرام۔ 11 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ انجینئرز کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر پارک کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر منصوبے کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا گیا۔پارک مریضوں کے لواحقین اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ نماز گاہ بھی قائم کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے تمام تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو جلد بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔