امریکی رئیل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن ڈور نے بھارت میں اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کے نتیجے میں تقریبا 250ملازمین متاثر ہوں گے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی کمپنی کا یہ فیصلہ کاروباری حکمتِ عملی میں تبدیلی اور آپریشنز کو امریکی صارفین کے قریب لانے کے منصوبے کا حصہ قراردیاجارہاہے۔کمپنی کے سی ای او کاز نیجاتیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی گزشتہ چند ماہ …
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا بھارت میں آپریشن بند کرنے کا اعلان، 250 ملازمین متاثر

مزید خبریں
نئی دہلی۔11جون (اے پی پی):امریکی رئیل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن ڈور نے بھارت میں اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کے نتیجے میں تقریبا 250ملازمین متاثر ہوں گے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی کمپنی کا یہ فیصلہ کاروباری حکمتِ عملی میں تبدیلی اور آپریشنز کو امریکی صارفین کے قریب لانے کے منصوبے کا حصہ قراردیاجارہاہے۔کمپنی کے سی ای او کاز نیجاتیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی گزشتہ چند ماہ سے کچھ عہدے امریکا منتقل کر رہی تھی اور اب بھارت میں موجود تمام آپریشنز بتدریج ختم کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ چونکہ اوپن ڈور کے زیادہ تر صارفین امریکا میں ہیں، اس لیے متعلقہ کام بھی وہیں منتقل کرنا زیادہ موثر ہے، خصوصا جب کمپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ٹیمز کو بڑھا رہی ہے۔کمپنی نے متاثرہ ملازمین کے لیے معاونت کا اعلان بھی کیا ہے جس میں مالی معاوضہ، نئی نوکری تلاش کرنے میں مدد اور دیگر سہولتیں شامل ہوں گی، جبکہ کچھ بھارتی عملہ عارضی طور پر رکھا جائے گا تاکہ اہم کاموں کی منتقلی مکمل کی جا سکے۔








