زونگ نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے اشتراک سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایک خصوصی فائیو جی کسٹمرسہولت ڈیسک قائم کر دیا
زونگ اور پی اے اے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر فائیو جی کسٹمرسہولت ڈیسک قائم

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی سروسز کمپنی زونگ نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے اشتراک سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایک خصوصی فائیو جی کسٹمرسہولت ڈیسک قائم کر دیا ہے،
اس سہولت کے ذریعے مسافروں کو پاکستان پہنچتے ہی فوری سم ایکٹیویشن، تیز رفتار موبائل ڈیٹا سروسز اور ریئل ٹائم کسٹمر سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ زونگ کے ایئرپورٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں اسلام آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ اب پاکستان کا کمرشل گیٹ وے کراچی بھی شامل ہو گیا ہے،اس سے ملک کا پہلا مربوط ایئرپورٹ کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم تشکیل پا گیا ہے۔ یہ فائیو جی سہولت ڈیسک صرف ایک کسٹمر سروس پوائنٹ نہیں بلکہ اہم قومی انفراسٹرکچر میں نیکسٹ جنریشن کی ڈیجیٹل سروسز کو شامل کرنے کے حوالے سے زونگ کے وژن کا بھی عکاس ہے۔اس سے مسافروں کوایئرپورٹ پر اترتے ساتھ ہی کنیکٹیویٹی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔یہ اقدام اسمارٹ موبیلٹی کے فروغ، سفری تجربہ میں بہتری اور ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگا۔یہ شراکت داری ایئرپورٹ کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بھی مزید مضبوط بناتی ہے، جس کے ذریعے قومی و بین الاقوامی دونوں طرح کے مسافروں کو ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک پر قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کی سروسز کے ذریعے منسلک رہنے کی سہولت ملے گی۔زونگ پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پر بھی ایسے ہی اقدامات سے اس ماڈل کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ زونگ کے ڈپٹی ریجنل جنرل منیجر (ساؤتھ) انس مطلوب نے کہاکہ کراچی پاکستان کو دنیا سے منسلک کرنے والے ایک اہم گیٹ وے ہے اور آج کے دور میں کنیکٹیویٹی بھی دیگر سفری سہولیات جتنی ہی ضروری بن چکی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ہم مسافروں کو آمد کے فوراً بعد قابل اعتماد سروسز تک فوری رسائی فراہم کر رہے ہیں جو صارفین کی سہولت اور معیاری سروسزکے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کراچی کے آفیسر انچارج کمرشل محمد ذوالقرنین نے کہاکہ،”جدید اور مؤثر سروسزکے ذریعے مسافروں کی سہولت میں اضافہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ زونگ کے ساتھ ہماری شراکت داری مسافروں کے لیے ڈیجیٹل سہولت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ مربوط، ہموار اور آرام دہ ایئرپورٹ تجربہ فراہم کرنے کے مشترکہ مقصد کی حمایت کرتی ہے۔یہ شراکت داری عوامی مفاد کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور پاکستان کے ٹرانسپوٹیشن انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے زونگ اور پی اے اے کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ اہم سفری مقامات پر جدید ڈیجیٹل سروسز کی توسیع کے ذریعے یہ شراکت داری ایک زیادہ مربوط، جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔








