ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,720 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار716 روپے کا ہوگیا ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,720 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 32 ہزار716 روپے کا ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,720 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار716 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 8,748 روپے کمی کے بعد 378,170 روپے سے کم ہو کر 369,422 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 346,948 روپے سے کم ہو کر 338,998 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کمی کے بعد 6,889 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 36 روپے کمی کے بعد 5,857 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,200 ڈالر سے کم ہو کر 4,102 ڈالر ہو گئی۔








