پشاور، ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویزخان کا سیکٹرمٹہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات محمد عمرخان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویزخان نے سیکٹر مٹہ میں قائم پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات محمد عمرخان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویزخان نے سیکٹر مٹہ میں قائم پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اپرسوات محمد کریم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس کے مطابق دورے کے دوران ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کی اہمیت پرزوردیا۔انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈرائیونگ تمام حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں اور ون ویلنگ، تیزرفتاری، اوورلوڈنگ اوردیگرخطرناک حرکات سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ایک ذمہ داری ہے اورہر ڈرائیورکا فرض ہے کہ وہ اپنی اوردیگر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرے ، بعد ازاں ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار، امیدواروں کے لیے فراہم کردہ سہولیات اورٹیسٹ گراؤنڈ میں جاری عملی و نظری امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔