پاکستان فٹبال ٹیم کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا عملی مظہر ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی اور چیمپئن بننے پر پوری قوم، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال ٹیم کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا عملی مظہر ہے

کوئٹہ۔ 11 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی اور چیمپئن بننے پر پوری قوم، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال ٹیم کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر قومی پرچم کو سربلند کرنا ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس کامیابی نے ملک میں فٹبال کے روشن مستقبل کی نئی امید پیدا کی ہے وزیر اعلیٰ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مؤثر قیادت، واضح وژن اور اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان فٹبال ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے میر سرفراز بگٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی فٹبال ٹیم مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرے گی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ قومی سطح پر مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکیں۔

مزید خبریں