متروکہ وقف املاک بوڑ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم اہنگی کے زیر اہتمام سکھ مذہب کے پانچویں گرو، گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں عبادات ادا کیں۔ ترجمان کے مطابق یاتریوں نے گردوارہ پٹی صاحب ، گردوارہ بالیلا صاحب،گرو دوارہ کیارا صاحب،گرو دوبارہ تمبو صاحب کی یاترا بھی کی۔ چیئرمین …
گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات،بھارتی سکھ یاتریوں کی گورودواررہ جم استھان ننکانہ صاحب کی یاترا

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):متروکہ وقف املاک بوڑ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم اہنگی کے زیر اہتمام سکھ مذہب کے پانچویں گرو، گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں عبادات ادا کیں۔ ترجمان کے مطابق یاتریوں نے گردوارہ پٹی صاحب ، گردوارہ بالیلا صاحب،گرو دوارہ کیارا صاحب،گرو دوبارہ تمبو صاحب کی یاترا بھی کی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی واضح ہدایات پر یاتریوں کے لیے رہائش، لنگر، صفائی ستھرائی، میڈیکل اور دیگر سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔
بھارت سے آئے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی لیڈر سردار بھوپندر سنگھ نے پاکستان میں کیے گئے انتظامات، مہمان نوازی اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین املاک بورڈ ،ایڈیشنل سیکرٹری اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ یاتریوں کے قافلوں کے روٹس پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بھی ہمراہ موجود ہیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر یاتریوں کو ٹھنڈا منرل واٹر فراہم کیا جا رہا ہے۔ سکھ یاتری 12 جون کو گردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کے بعد گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے۔








