گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روزشندور پولو فیسٹیول کاافتتاح کردیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات وتعلقات عامہ شفیع جان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عدیل ملک بھی گورنرکے ہمر اہ تھے۔
گورنرخیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کاافتتاح کردیا

مزید خبریں
پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روزشندور پولو فیسٹیول کاافتتاح کردیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات وتعلقات عامہ شفیع جان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عدیل ملک بھی گورنرکے ہمر اہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پولو کے کھلاڑیوں کومکمل تعاون فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسائل نہ ہونے کے باوجود محکمہ سیاحت نے کام کیا اور فیسٹیول کا انتظام کیا۔ گورنرنے کہاکہ معاون خصوصی سے بات کی ہے اور بزکشی کھیل کو بھی فروغ دیں گے۔
گورنرنے کہاکہ بہت جلد چترال کیلئے ایسے اقدامات کریں گے جس سے مزید سیاح بھی آئیں گے۔ اس کے علاوہ بہت جلد چترال میں ائیرپورٹ کا افتتاح کیاجائیگا۔ گورنرنے کہاکہ این ایچ اے سے روڈ کی بحال کیلئے بات کریں گے اور صوبائی حکومت سے بھی روڈ سے متعلق سفارش کریں گے۔ اس کے علاوہ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاسکو کے ذریعے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کو 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے،پاسکو کے ذریعے وزیر اعظم نے دو لاکھ میٹرک ٹن گندم کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ باقی گندم کی پنجاب سے فری ترسیل ابھی تک رکی ہوئی ہے،پنجاب سے ملحق چیک پوسٹوں سے خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹا نہیں دیا جارہا۔گورنرنے کہاکہ آئین اور نئی گندم پالیسی کے تحت آٹے اور گندم کی مفت ترسیل ہمارا حق ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب چیک پوسٹوں کی صورتحال کا نوٹس لیں،پاسکو کے علاوہ ہماری ضرورت کے آٹے اور گندم کی ترسیل یقینی بنائی جائے،صوبہ کے عوام کو سستے آٹے اور گندم کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔گورنرنے کہاکہ صوبے میں سی این جی کامسئلہ بھی حل کیا، باقی مسئلے بھی حل کریں گے اور امن لائیں گے۔








