بنوں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 9مشتبہ افراد گرفتار

بنوں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 9مشتبہ افراد گرفتار

پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ہوید صدر نواز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

ترجمان بنوں پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 3 اشتہاری مجرمان سمیت 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک بندوق اور دو پستول برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ بنوں پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں