ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے بھکر پولیس متحرک ہے۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی اور فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ مذہبی منافرت پھیلانے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی …
بھکر ،پولیس کا مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن، متعدد مقدمات درج

مزید خبریں
بھکر۔ 11 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے بھکر پولیس متحرک ہے۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی اور فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ مذہبی منافرت پھیلانے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 مقدمات درج کیے
اور 09 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا ہے جبکہ ایک ملزم کو نظر بند کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ مذہبی رواداری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سوشل میڈیا سمیت کسی بھی پلیٹ فارم پر اشتعال انگیز، فرقہ وارانہ یا نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔








