اسلام آباد ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ تو اپنے پارٹی فنڈ اور چندے کے پیسوں پہ جواکھیلتے ہیں ،خزانے کیسے بھریں گے، عمران صاحب اب پاکستان میں صرف ایک عوام کا این آر او ہو گا وہ جب آپ کو پاکستان سے جانا پڑے گا، عمران صاحب روز جھوٹ بولنے کی بجائے سپریم کورٹ میں اپنے …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ تو اپنے پارٹی فنڈ اور چندے کے پیسوں پہ جواکھیلتے ہیں ،خزانے کیسے بھریں گے، عمران صاحب اب پاکستان میں صرف ایک عوام کا این آر او ہو گا وہ جب آپ کو پاکستان سے جانا پڑے گا، عمران صاحب روز جھوٹ بولنے کی بجائے سپریم کورٹ میں اپنے جھوٹوں کا حساب دیں اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں ، عمران صاحب 2014 میں اسمبلیاں توڑ نے آئے تھے، پارلیمنٹ پہ حملہ کر کے چلے گئے تھے اور آج پھر خیبرپختونخوا کی اسمبلی توڑنے کی بات کرنا افسوس ناک ہے، عمران صاحب کے نئے جلسے دھرنا تھری کی نئی قسط تو نہیں؟ ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب 2014 میں اسمبلیاں توڑ نے آئے تھے اور پارلیمنٹ پہ حملہ کر کے چلے گئے تھے اور آج پھر خیبرپختونخوا ہ کی اسمبلی توڑنے کی بات کرنا افسوس ناک ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو کوئی خوفِ خدا ہے ؟ عمران صاحب کے نئے جلسے دھرنا تھری کی نئی قسط تو نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ تو اپنے پارٹی فنڈ اور چندے کے پیسوں پہ جواکھیلتے ہیں ،خزانے کیسے بھریں گے ۔








