گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےمعروف روحانی شخصیت مولانا پروفیسر نور محمد زکوڑی اور سردار خان زکوڑی نےگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا سے معروف روحانی شخصیت مولانا پروفیسر نور محمد زکوڑی سے ملاقات، مذہبی قیادت کے کردار پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےمعروف روحانی شخصیت مولانا پروفیسر نور محمد زکوڑی اور سردار خان زکوڑی نےگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں مذہبی برداشت ، مسلکی رواداری کے فروغ اور قیام امن میں مذہبی قیادت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر خیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبہ میں برداشت ، راواداری کلچر کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صوبہ کی ترقی کے لیئے مسیحا کی راہ تکنے کے بجائے اپنی اصلاح خود کرنی ہوگی اور اس حوالہ سے معاشرے کے تمام مکاتب فکر کو کرادر ادا کرنا چاہیے ۔








