موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پروگرام ”رابطہ“ کے پروڈیوسر انعام سومرو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے …

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پروگرام ”رابطہ“ کے پروڈیوسر انعام سومرو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے انعام سومرو کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی پر ریڈیو پروگرام کرنے پر شیلڈ سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے اس کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نچلی سطح تک عوام میں آگاہی پیدا کر سکتا ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں زیادہ تر آبادی کی میڈیا تک رسائی ہے اور دور دراز کے علاقوں میں ریڈیو کے سننے والے موجود ہیں۔ میڈیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ مقامی آبادیوں کو شامل کرنے کا اہم ذریعہ ہے اور مختلف مسائل کو حکومت کے علم میں لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا لوگوں میں انفرادی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔

Leave a Reply